امریکہ کی پاکستان پر ایرانی حملے کی شدید مذمت
👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ کی پاکستان پر ایرانی حملے کی شدید مذمت
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے پاکستان کی حدود کے اندر گزشتہ روز ایران کی فضائی کارروائی کی مذمت کی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے لیے ارم عباسی کو ایک سوال کے تحریری جواب میں امریکہ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ قیمتی جانوں کے زیاں پر یکجہتی کا اظہار کیا۔
ترجمان میتھیو ملر نے کہا، ’’ہم (پاکستان کے اندر) ایران کے اس غیر ذمہ دارانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور بے گناہ جانوں کے نقصان پر پاکستان کےدکھ میں شامل ہیں۔”
ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ایران کا اپنے پڑوسی ملکوں کے اندر یہ تیسرا حملہ تھا۔ جیسا کہ ہم نے رپورٹوں میں دیکھا ہے، ان حملوں میں بےقصور شہری ہلاک ہوئے ہیں اور ان کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملرکا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ہم نے دیکھا ہے کہ ایران نے خطے میں تنازعات کا سفارتی حل تلاش کرنے کے بجائے، ایک مرتبہ پھر خطے کو غیر مستحکم کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون
اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ،ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سےجو اس وقت یوگنڈا کے شہر کمپالا میں غیروابستہ تحریک کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے اس پر زور دیا کہ 16 جنوری 2024 کو ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں حملہ نہ صرف پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی روح کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کی جانب سے حملے کی دو ٹوک مذمت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس واقعے سے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اس اشتعال انگیز کارروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گردی خطے کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے ، کہا کہ اس لعنت سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خطے کے کسی بھی ملک کو اس خطرناک راستے پر نہیں چلنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C