امریکی انٹیلیجنس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی ایرانی سازش سے متعلق بریفنگ
👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکی انٹیلیجنس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی ایرانی سازش سے متعلق بریفنگ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی جانب سے ان کے خلاف مبینہ قتل کے خطرے کے بارے میں انہیں آگاہ کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب کی مہم چلانے والی ٹیم نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام نے سابق صدر کو ایران کی جانب سے جان سے مارنے کے خطرے کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔
ٹرمپ کی انتخابی مہم کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار کو “آج (منگل کے روز) نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کے دفتر نے امریکہ میں عدم استحکام اور افراتفری کے بیج بونے کی کوشش کے تحت ایران کی جانب سے ان کے قتل کے حقیقی اور مخصوص خطرات کے بارے میں بریفنگ دی۔”
چیونگ کے مطابق، “انٹیلیجنس حکام نے نشاندہی کی ہے کہ یہ کوششیں جاری رہی ہیں اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران ایسے مربوط حملوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹرمپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور پانچ نومبر کے صدارتی انتخابات مداخلت سے پاک ہوں گے۔
ایران نے ان الزامات کی تردید کی کہ وہ اس موسم گرما کے اوائل میں ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ ایک بندوق بردار نے پنسلوینیا میں ٹرمپ کی ایک ریلی کے دوران ان پر فائرنگ کی تھی، جس میں ایک شخص ہلاک اور صدارتی امیدوار ٹرمپ زخمی ہو گئے تھے۔
ایران کے خلاف امریکی الزامات
امریکہ نے ایران پر ٹرمپ کی انتخابی مہم کو ہیک کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ تہران 2024 کے صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس ماہ کے اوائل میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ ایرانی سائبر حملہ آوروں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کا “چوری شدہ، خفیہ” مواد ٹرمپ کے اس وقت کے حریف جو بائیڈن کے عملے کو پیش بھی کیا تھا۔
اس حوالے سے امریکی حکام نے کہا تھا کہ جیسے جیسے نومبر میں انتخابات کے دن قریب آتے جا رہے ہیں، “غیر ملکی ایجنٹ انتخابات میں مداخلت کے لیے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں۔”
امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ روس، ایران اور چین “اپنے فائدے کے لیے امریکی معاشرے میں تقسیم کو فروغ دینے کی ہر ممکن طریقے سے کوشش کر رہے ہیں۔”
حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایرانی سائبر حملہ آوروں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری کی گئی معلومات کو امریکہ کے میڈیا اداروں کے ساتھ بھی شیئر کرنے کی کوشش کی۔ البتہ ایران نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
امریکہ میں پانچ نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ تازہ پولز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس مقبولیت میں ایک دوسرے کے تقریباﹰ برابر ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C