امریکی ایوانِ نمائندگان سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج منظور
👁️ 48 بار دیکھا گیا
امریکی ایوانِ نمائندگان سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج منظور
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کے امدادی پیکج بل کی منظوری دے دی ہے۔
ہفتے کو منظور ہونے والے اس بل میں یوکرین میں جنگ کے لیے 61 ارب ڈالر، اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر اور انڈو پیسفک خطے کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی امداد شامل ہے۔
ڈیمو کریٹک پارٹی کی اکثریت والی امریکی سینیٹ اسے منظوری کے بعد صدر بائیڈن کے پاس بھیجے گی۔
امریکی سینیٹ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے لیڈر چک شومر نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ اس بل کو منگل کو منظور کر لے گی۔
‘ٹک ٹاک’ کو مہلت
بل میں ٹک ٹاک کی ملکیتی چینی سوشل میڈیا کمپنی ‘بائٹ ڈانس’ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک برس کے اندر اپنے چینی شیئرز فروخت کرے ورنہ امریکہ میں اس پر پابندی لگا دی جائے گی۔
بل کے تحت امریکی صدر ایران اور روس کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کر سکیں گے۔
امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ چین کی ملکیتی کمپنی 17 کروڑ امریکی صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کر سکتی ہے جس سے امریکی قومی سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
یوکرینی صدر کا اظہارِ تشکر
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بل کی منظوری پر امریکی کانگریس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میں امریکی ایوانِ نمائندگان کے ساتھ ساتھ، دونوں امریکی پارٹیوں اور ذاتی طور پر اسپیکر مائیک جانسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے تاریخ کی درست سمت پر فیصلہ کیا۔‘‘
یوکرین فریڈم پراجیکٹ کے بانی اسٹیون مور کے مطابق اس بل کے یوکرین سمیت یورپ میں اثرات ہوں گے۔ ان کے مطابق اس سے نہ صرف اگلے مورچوں پر یوکرینی فوج کو فائدہ ہو گا بلکہ اس سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی بھی تیز ہو گی۔
انہوں نے وائس آف امریکہ کے لیم اسکاٹ کو بتایا کہ پوٹن کہہ چکے ہیں کہ یوکرین کے بعد نیٹو کے ممالک کی باری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ امریکہ دنیا کی قیادت چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ نے اس بل کی منظوری پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سے دنیا بھر میں جاری بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔
اس بل میں اسرائیل کو دی جانے والی 26 ارب ڈالر کی امداد میں 9.1 ارب ڈالر کی انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد بھی شامل ہے۔
صدر بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امدادی پیکج کے لیے ایک بیان بھی جاری کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوانِ نمائندگان، کانگریس اور سینیٹ جلد اس امدادی پیکج کے بل کو منظور کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام ملے کہ امریکہ ایران اور روس کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C