امریکی بحریہ کے دو سیلرز صومالیہ کے ساحل میں لاپتا
👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکی بحریہ کے دو سیلرز صومالیہ کے ساحل میں لاپتا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکی بحریہ کے دو سیلرز صومالیہ کے ساحل میں لاپتا ہوگئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دو سیلرز کے صومالیہ کے ساحل میں لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں سیلرز جمعرات کے روز صومالیہ کے ساحل پر ایک آپریشن میں مصروف تھے تاہم اب ان کا کوئی پتا نہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہےکہ دونوں سیلرز کی لوکیشن کا پتا لگاکر ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اضافی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ دونوں سیلرز لاپتا ہونے کے وقت کیا کررہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کا بتانا ہے کہ دونوں سیلرز امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ ایریا سے آگے کی طرف تعینات تھے جو کو ایک مشن میں معاونت کررہے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ دونوں سیلرز کی فیملیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس حوالے سے فوری مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ امریکی فوج صومالیہ کے ساحل میں الشباب گروپ کے خطرے کے پیش نظر چھوٹے آپریشن کرتی ہے اور امریکا الشباب کو دہشتگرد تنظیم سمجھتا ہے جب کہ امریکا اس سلسلے میں صومالی حکومت سے مل کر ان کی فوج کو بھی ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C