امریکی جنگی جہاز نے بحیرہ احمر میں ڈرون اور میزائل مار گرائے
👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکی جنگی جہاز نے بحیرہ احمر میں ڈرون اور میزائل مار گرائے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) بحیرہ احمر ان دنوں یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے بڑے جہازرانی کے اس راستے میں جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکہ کو ایک نئی فورس بنانے کے غور کرنا پڑا ہے۔
امریکی فوج نے کہا کہ جمعرات کو ایک امریکی جنگی جہاز نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔
امریکی وسطی کمان (سینٹ کوم) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “یو ایس ایس میسن (ڈی ڈی جی 87) نے جنوبی بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔”
حوثی باغیوں کا بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ “علاقے میں موجود اٹھارہ بحری جہازوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 19 اکتوبر کے بعد سے بین الاقوامی جہازوں پر حوثیوں کا یہ بائیسواں حملہ تھا۔”
بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملے میں مسلسل تیزی
اس اہم آبی راستے سے تیل اور قدرتی گیس سے لے کر الیکٹرانکس اور کھلونوں تک کے لے جانے والے جہاز گزرتے ہے۔ حوثیوں نے اس اہم ترین آبی تجارتی گزرگاہ پر تجارتی جہازوں پر حملے تیز کردیے ہیں۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملے غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کی حمایت میں کر رہے ہیں۔
جرمنی میں اسرائیلی سفیر رون پروسر نے جمعرات کے روز بحیرہ احمر میں آزادانہ جہاز رانی کی اہمیت پر زور دیا۔
پروسر نے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا،” حوثی بحیرہ احمر میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ نہ صرف اسرائیل کے خلاف ہے بلکہ پوری عالمی برادری کے خلاف ہے۔”
اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملوں کا بدلہ لینے کے لیے غزہ میں حماس کی حکمرانی کی صلاحیتوں کو کچلنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ، یورپی یونین، جرمنی اور دیگر ممالک حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہیں۔
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کے پیچھے کیا کارفرما ہے؟
بحیرہ احمر، جہاں سے عالمی سمندری تجارت کا 12فیصد گزرتا ہے، سے گزرنے والے سمندری جہازوں پر حملوں نے امریکہ اور دیگر کئی ممالک کو بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے ایک نئی فورس بنانے کے لیے مہمیز کیا ہے۔
دنیا کے کچھ بڑی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں موجودہ صورت حال سے بچنے کے لیے اپنے جہازوں کو طویل سفر کرکے اپنے منزل تک پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔
امریکہ نے28 دسمبر کو یمن اور ترکی سے تعلق رکھنے والے ان گروپوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کی تھیں جنہوں نے مبینہ طورپر حوثیوں کی مالی مدد کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C