امریکی رپورٹ مسترد: پاکستان میں کوئی دہشت گرد گروہ موجود نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکی رپورٹ مسترد: پاکستان میں کوئی دہشت گرد گروہ موجود نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغان حکومت پاکستان کے سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے 5 اگست کے اقدامات نے سنگین انسانی بحران پیدا کر دیا ہے، اس کے خطے کی سلامتی پر بھی اثرات مرتب ہونگے، مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے بھارت کی دو یونین ٹریڑیز میں تبدیل کرنے کے اقدام کو مسترد کرتا ہے، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی قوانین اور شملہ معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے نقشہ کو بھی مسترد کرتاہے،جس میں مقبوضہ کشمیر، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو اپنا حصہ ظاہر کیا ہے، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے قبل مقبوضہ کشمیر کا نقشہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
Foreign Office Spokesperson Dr. Muhammad Faisal has said that over 10,000 Sikhs from India and all over the world will attend the inauguration of Kartarpur Corridor, to be performed by Prime Minister Imran Khan, this Saturday. pic.twitter.com/MxbOVIIxTz
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 7, 2019
باباگورنک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت کرتار پور میں آنے والے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ کی چھوٹ دی گئی ہے، ان کو دو دنوں کے لیے 20 ڈالر فیس کی بھی چھوٹ ہو گی اور حکومت پاکستان کو آنے سے 10 دن قبل معلومات فراہم کرنے کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کرتار پور کوریڈور کا 9 نومبر کو افتتاح کریں گے، پاکستان نے باباگورنک کی 550ویں سالگرہ پر خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے، کرتار پور کے افتتاح کے موقع بھارت اور دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد سکھ یاتری آئیں گے، 5000 ہزار سے زائد دنیا بھرمیں رہنے والے سکھوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ویزہ جاری کیاگیا ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دہشت گردی کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی دہشت گرد گروپ موجود نہیں ہے، پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے ہیں، پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو تسلیم کیا جانا چاہیے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں اپنی قونصلر سروس بند کی ہے، تاہم مریضوں اور طالب علموں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزے جاری کیے جارہے ہیں، پاکستان کے سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے معاملے پر افغان حکومت کو کہا ہےکہ پاکستان کے سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اس پر احتجاج کیا گیا ہے، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C