13/December/2021

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 13 زخمی

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 13 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 13 زخمی

ہیوسٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے قریب واقع ایک مضافاتی شہر بے ٹاؤن میں شب بیداری کے موقع پر چلتی گاڑی سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

دی ہیوسٹن کرانیکل نے رپورٹ کیا کہ اتوار کی شام کو علاقے کے ہسپتال میں ایک شخص کو مردہ قرار دیا گیا، اس وقت زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

ہیرس کاؤنٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز نے بتایا کہ گولی چلانے والے شخص نے چلتی گاڑی سے شب بیداری میں جمع ہونے والے ہجوم پر فائرنگ کردی۔

گونزالیز نے کہا کہ زخمیوں میں ممکنہ طور پر ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شب بیداری ایک ماں نے چند ہفتے قبل گھر میں مارے گئے اپنے بیٹے کے یاد میں منعقد کی تھی جسے زندگی کی تقریب کے جشن کا نام دیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C