امریکی صدر بائیڈن کا ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف کارروائی کا حکم
👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکی صدر بائیڈن کا ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف کارروائی کا حکم
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی/ارنا) شمالی عراق میں ایک ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف جوابی حملوں کا حکم دیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈریئن واٹسن نے بتایا کہ پیر کے روز ہونے والے اس حملے میں تین امریکی فوجی زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
صدر بائیڈن کو، جو کیمپ ڈیوڈ میں کرسمس کی چھٹیاں گزار رہے ہیں، اس حملے کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے پینٹاگون کو اس ملیشیا پر جوابی حملوں کا حکم دے دیا۔
امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن کے حکم کے بعد امریکی دستوں نے عراق میں حملہ کر کے ”کتائب حزب اللہ کے کئی اراکین‘‘ کو ہلاک اور اس گروپ کے زیر استعمال کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ایک بیان میں کہا، ”ان حملوں کا مقصد عراق اور شام میں اتحادی فورسز پر حملوں کے لیے براہ راست ذمہ دار عناصر کو سبق سکھانا اور ان کی مسلح حملے کرنے کی اہلیت کو ختم کرنا ہے۔ ہم اپنی فورسز کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔‘‘
یہ تازہ ترین حملہ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے مشرق وسطیٰ کے گزشتہ دورے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد کیا گیا۔
اپنے اس دورے کے دوران آسٹن نے ایران سے وابستہ ملیشیا گروپوں کی عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔ ان میں یمن کے حوثی باغیوں کے ذریعے حالیہ دنوں میں بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کے متعدد واقعات کے بعد اس اہم سمندری گزر گاہ کی حفاظت کے لیے امریکہ کی قیادت میں ایک بحری اتحاد کا قیام بھی شامل ہے۔
ادھر ایران کے پاسداران انقلاب فورس کے اعلیٰ مشیر سید رضی موسوی شام کے دارالحکومت دمشق کے باہر پیر کے روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نامی فورس کے اعلیٰ مشیر سید رضی موسوی پیر کے روز شامی دارالحکومت دمشق کے باہر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ وہ ایران اور شام کے درمیان فوجی اتحاد اور تعاون کے لیے رابطہ کار بھی تھے۔
’محور مزاحمت‘ کے نام سے معروف ایران کے علاقائی اتحادیوں اور پراکسی فورسز پر مشتمل یہ ایک اہم فوجی نیٹ ورک ہے۔
ارنا نے بتایا کہ موسوی ”دمشق کے نواحی علاقے زینبیہ میں ایک حملے میں ہلا ک ہو گئے۔‘‘ موسوی شام میں پاسداران انقلاب کے اہم ترین کمانڈروں میں سے ایک تھے۔
پاسداران انقلاب نے ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ”غاصب صیہونی حکومت کو اس جرم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔‘‘
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے معمول کی خبروں کے نشریے کو درمیان میں روک کر موسوی کی ہلاکت کی خبر دی اور انہیں شام میں پاسداران انقلاب کے سب سے تجربہ کار مشیروں میں سے ایک قرار دیا۔
خیال رہے کہ یہ تازہ حملہ اسرائیل اور عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان جاری جنگ میں ان خدشات کی موجودگی میں کیا گیا ہے کہ یہ کشیدگی اطراف کے ملکوں میں بھی پھیل سکتی ہے اور لبنانی حزب اللہ جیسے ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپ بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C