امریکی صدر بائیڈن کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص ایف بی آئی کی کارروائی میں ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
امریکی صدر بائیڈن کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص ایف بی آئی کی کارروائی میں ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص جس کا تعلق ریاست یوٹا کے سالٹ لیک سٹی سے تھا، فیڈرل بیورو آف انویسٹی (ایف بی آئی) کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق بدھ کو ایف بی آئی کے اہل کاروں کی کارروائی اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر دورے پر یوٹا پہنچنے والے تھے۔
ایف بی آئی کے بیان کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح چھ بجے پیش آیا۔ اہل کار کریگ رابرٹسن کو وارنٹ دینے پہنچے تھے کہ اسی دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔
حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو بتایا کہ کریگ رابرٹسن ہلاکت کے وقت مسلح تھا۔
کریگ رابرٹسن نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ جو بائیڈن یوٹا آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک کیموفلاج لباس نکالتے ہیں اور اپنی اسنائپر رائفل صاف کرتے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر کئی عوامی شخصیات کو دھمکیاں دی تھیں۔
سوشل میڈیا پر کریگ رابرٹسن خود کو ’میگا ٹرمپر‘ قرار دیتے تھے۔ واضح رہے کہ یہ سلوگن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نعرے ’میک امریکہ گریٹ اگین‘ کے تناظر میں استعمال کیا جاتا ہے۔
کریگ رابرٹسن نے ان سرکاری حکام کو بھی سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی تھیں جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات دیکھ رہے تھے۔
خیال رہے کہ جو بائیڈن بدھ کو یوٹا پہنچے ۔ وہ جمعرات کو سالٹ لیک سٹی میں سابق فوجیوں کے اسپتال کا دورہ کر رہے ہیں ۔ اس دوران وہ پی اے سی ٹی قانون پر تبادلۂ خیال کریں۔ اس قانون کے تحت سابق فوجیوں کی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد صدر جو بائیڈن کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
کریگ رابرٹسن کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ ان کی عمر لگ بھگ 74 برس تھی جب کہ وہ اکثر اسلحے کے ساتھ نظر آتے تھے۔ تاہم ان سے کسی کو خطرہ محسوس نہیں ہوتا تھا۔
کریگ رابرٹسن نے ستمبر 2022 میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ یہ وقت صدر یا دو شخصیات کو قتل کرنے کے لیے مناسب ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کے نام لکھے تھے۔
ایف بی آئی کی کارروائی میں کریگ رابرٹسن کی ہلاکت کے حوالے سے ان کے اہلِ خانہ کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔
ایف بی آئی نے کریگ رابرٹسن کے خلاف مارچ میں اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اُنہوں اسلحے کے ساتھ تصویر لگائی تھی۔
ان کی اس پوسٹ کے بعد ٹروتھ سوشل پر ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C