امریکی صدر جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا
👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) امریکی صدر جو بائیڈن نے اس برس کے اواخر تک عراق میں امریکی عسکری مشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم امریکا انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اس برس کے اواخر تک امریکا عراق میں بھی اپنا جنگی مشن ختم کر دے گا جس کے بعد لڑائی میں حصہ لینے کے بجائے امریکا عراقی سکیورٹی فورسز کو صرف تربیت اور صلاح و مشورہ فراہم کرے گا۔
پیر 26 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی سے ملاقات کے بعد جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق میں اب بھی موجود 2500 امریکی فوجیوں کے لیے، ”یہ ایک نیا مرحلہ” ہوگا۔
Today, I met with Prime Minister Mustafa Al-Kadhimi of Iraq in the Oval Office. We reaffirmed our commitment to expand cooperation through new initiatives focused on education, health, and climate as well as support for Iraq’s democracy and strengthened rule of law. pic.twitter.com/wxtqizA3U7
— President Biden (@POTUS) July 26, 2021
انہوں نے کہا، ”عراق میں اب ہمارا کردار… دستیابی، تربیت جاری رکھنے، امداد پہنچانے، مدد کرنے اور جب کبھی بھی اسلامک اسٹیٹ اپنا سر اٹھائے اس سے نمٹنا ہو گا، لیکن اس برس کے اواخر تک ہم لڑائی کے میدان میں نہیں ہوں گے۔”
عراق میں مبینہ اسلامی شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے میں امریکی افواج نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ امریکا نے جس نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے اس میں عراق سے فوجی انخلا کی بات نہیں کی گئی ہے بلکہ وہ موجود رہے گی تاہم جنگی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بجائے عراقی فورسز کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ لاجیسٹکس اور صلاح و مشورہ فراہم کرے گی۔
اس اعلان سے قبل ہی پیر کے روز ایک سینیئر امریکی افسر نے بتایا تھا کہ امریکا عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اپنا جنگی مشن ختم کر رہا ہے اور اس برس کے اختتام تک اس کا رول محض ایک مشیر اور تربیت فراہم کرنے کا رہ جائے گا۔
عراقی وزیر اعظم پر شدید دباؤ
عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ مسلح جنگجو گروپوں کا وزیر اعظم مصطفی القدیمی پر اس بات کا زبردست دباؤ رہا ہے کہ عراقی سر زمین پر امریکی افواج کی موجودگی جلد از جلد ختم ہونی چاہیے۔ عراق میں عام انتخابات سے تین ماہ قبل یہ اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔
عراق میں کئی سالوں کی جنگ، شورش، بدعنوانی اور غربت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ مناسب انفراسٹرکچر کی عدم دستیابی کے خلاف اکثر مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔ بجلی کا بار بار جانا معمول کی بات ہے اور ایک ایسے وقت جب موسم گرما میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے زندگی بدتر ہو کر رہ گئی ہے۔
عراق میں سیاسی حلقے اس فیصلے کو وزیر اعظم القدیمی کی ان کوششوں کے حصہ مانتے جس کی مدد سے وہ تہران حامی گروپوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے گروپ عراق میں امریکی مفادات پر بھی حملے کرتے رہے ہیں تاہم امریکا نے جوابی کارروائی میں انہیں بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ عراق پر ایران کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے اس لیے بائیڈن انتظامیہ عراق کو پوری طرح سے چھوڑ نہیں سکتی۔ واشنگٹن انسٹیٹیوٹ تھنک ٹینک سے وابستہ حامدی مالک کا کہنا تھا، ”ایسا نہیں لگتا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کوئی ڈرامائی کمی آنے والی ہے۔”
بعض ماہرین کے مطابق وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے بغیر کسی حقیقی تبدیلی کے یہ دکھانا مقصود تھا کہ گھریلو سطح پر مصطفی القدیمی کی پوزیشن بہتر ہے۔
عراق کو اب بھی خطرات لاحق ہیں
امریکا نے عراق میں اپنی عسکری سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب افغانستان میں جاری بیس سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مکمل فوجی انخلا کا عمل جاری ہے۔ تاہم مکمل انخلا سے قبل ہی طالبان جنگجوؤں نے کافی پیش قدمی کر لی ہے۔
ایک سینیئر افسر کا کہنا تھا کا عراقی فوجی جنگی امتحان سے گزر چکے ہیں اور وہ اپنے ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم القدیمی بھی یہی کہتے رہے ہیں کہ عراقی فورسز بذات خود ملک کی سکیورٹی سنبھالنے کے لائق ہیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اسلامک اسٹیٹ جیسی شدت پسند تنظیم خطے کے لیے اب بھی ایک شدید خطرہ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی بغداد کے ایک بازار میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C