امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کے بعد روس نے اپنا سفیر واپس بلا لیا
👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کے بعد روس نے اپنا سفیر واپس بلا لیا
ماسکو + واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) روس نے امریکہ کے ساتھ بگڑتے دو طرفہ تعلقات سے متعلق مشاورت کے لیے امریکہ میں موجود اپنے سفیر کو واپس ماسکو بلا لیا ہے۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو واشنگٹن میں تعینات سفیر اناطولی انتونوو کی عارضی واپسی سے متعلق واضح کیا کہ سفیر کی واپسی کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے راستوں کی نشاندہی کرنا ہے جو اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔
روسی وزارتِ خارجہ کے بقول امریکہ روس کے ساتھ تعلقات کو ایک بند گلی میں لے گیا ہے جب کہ ماسکو کی کوشش ہے کہ تعلقات کو دوبارہ استوار کیا جائے۔
روسی سفیر کی وطن واپسی کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن کے ‘اے بی سی’ ٹیلی ویژن پر بدھ کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے۔
JUST IN: Russia's ambassador in the U.S. will depart Washington Saturday for urgent consultations in Moscow, the embassy said, warning that bilateral ties were on the brink of "collapse" https://t.co/XwdI5lJScL
— The Moscow Times (@MoscowTimes) March 18, 2021
اس انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو اپنے بدخواہانہ اقدامات کی ‘قیمت چکانا پڑے گی’۔
جوبائیڈن کے بقول انہوں نے روسی ہم منصب کو کہا تھا کہ ‘میرے خیال سے آپ میں احساس نہیں ہے’، جس پر ان کے بقول روسی صدر نے جواب دیا تھا کہ ‘ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔’
دوران انٹرویو جب صدر بائیڈن سے پوچھا گیا کہ آیا وہ سمجھتے ہیں کہ پیوٹن ایک قاتل ہیں جس پر امریکی صدر نے جواب میں کہا کہ ‘میں ایسا ہی سمجھتا ہوں’۔
دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن سے منسلک ایک سینئر فیلو ولیم کورٹنی کے مطابق یہ بہت کم ہوتا ہے کہ ایک امریکی صدر کسی حریف ملک کے سربراہ کو قاتل سے تشبیہہ دیں۔
سوویت یونین کے ساتھ امریکی دفاعی بات چیت میں مذاکرات کار رہنے والے کورٹنی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کبھی کبھار تضحیک کے بعد سفرا کو واپس بلا لیا جاتا ہے۔
بدھ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے صدر بائیڈن کی جانب سے پیوٹن کو قاتل قرار دینے کی وضاحت سے گریز کیا کہ آیا صدر واقعتاً یا استعارتاً روس کے صدر کو ایک قاتل سمجھتے ہیں۔
اس دوران جب پریس سیکریٹری سے ماسکو کی جانب سے اپنے سفیر کو واپس بلانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پہلے کی انتظامیہ کے مقابلے میں روس کے ساتھ تعلقات میں ایک مختلف سوچ اپنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جن معاملات پر ہمیں تحفظات ہیں وہاں ہم براہِ راست جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں محکمۂ خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم امریکی مفاد کے لیے روس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ تاہم روس کی کسی بھی جارح کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے نئے جوہری ہتھیاروں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے جیسے باہمی تعاون کے شعبوں میں ماسکو کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل بائیڈن نے انٹیلی جنس کے پتا لگائے گئے ایک ڈی کلاسیفائڈ ورژن کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس میں روسی ریاستی میڈیا، ٹرولز اور روسی انٹیلی جنس کی ہدایت شدہ آن لائن پراکسیز کی جانب سے صدر بائیڈن، ان کے اہل خانہ اور ڈیموکریٹک پارٹی سے متعلق تنقیدی مواد شائع ہونے سے متعلق معلومات تھیں۔
نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر سے جاری مذکورہ رپورٹ کے مطابق روس سمیت ایران امریکی صدارتی انتخابات میں عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے کی وسیع کوششوں میں مصروف رہے۔
اس بارے میں روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوو نے بدھ کو کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ “غلط تھی اور اس کی کوئی بنیاد اور ثبوت نہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C