امریکی صدر ٹرمپ کا وزارتِ جنگ کو فوری جوہری تجربے شروع کرنے کا حکم
👁️ 386 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کا وزارتِ جنگ کو فوری جوہری تجربے شروع کرنے کا حکم
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی وزارتِ جنگ کو فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ بھی چین اور روس کے جتنے نیوکلیئر تجربات شروع کر دیں۔
بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا نیٹورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’دوسرے ممالک کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے پروگراموں کے باعث، میں نے وزارتِ جنگ کو حکم دیا ہے کہ وہ بھی ان کے جتنے تجربات کریں۔ یہ کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔‘
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا بھی حکم دیا تھا۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی چینی صدر شی جنپنگ سے ملاقات ہونے جا رہی ہے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل تجربے کے اعلان کو ’غیر مناسب‘ قرار دیا تھا۔
ولادیمیر پوتن نے دعوی کیا تھا کہ روس نے ایک ’منفرد‘ کروز میزائل ’بریویسٹنک‘ کا تجربہ کیا ہے جو نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روس کے مطابق، اس تجربے کا مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں بھی دعوی کیا کہ امریکہ کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں جبکہ روس دوسرے اور چین تھوڑے فاصلے سے تیسرے نمبر پر ہے۔ تاہم جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی مہم کے مطابق، روس کے پاس 5500 جوہری ہتھیار ہیں جبکہ امریکہ کے پاس 5044 نیوکلیئر وار ہیڈز ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ نے آخری مرتبہ جوہری تجربہ 1992 میں کیا تھا۔ تاہم اس ہی سال امریکی صدر جورج ایچ ڈبلیو بش نے جوہری تجربات پر پابندی عائد کردی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C