02/November/2026

سبی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانہ تباہ

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سبی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانہ تباہ

سبی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانہ تباہ


سبی(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع سبی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے زیرِ استعمال ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملنے پر انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کی پناہ گاہ تباہ کردی گئی۔

کارروائی کے بعد ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات بھی برآمد کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ مقام اسلحے اور دھماکا خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ایک اہم ٹھکانے اور اسلحے کے ذخیرے کو ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت، برآمد شدہ اسلحے اور دھماکا خیز مواد کی مقدار سمیت آپریشن کی دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C