امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان
👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے شدت پسند تنظیم داعش کے سو فیصد خاتمے کا دعوی کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں داعش کے آخری ٹھکانے میں گھمسان جنگ کا خاتمہ داعش کی شکست سے ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام میں داعش سے برسرپیکار سیریئن ڈیموکریٹک فورس نے بھی شام سے داعش کے سو فیصد خاتمے کا دعوی کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں داعش کی مکمل شکست کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کو داعش جنگجووں سے واگزار کرائے گئے علاقوں کے نقشے بھی دکھائے. اسی طرح وائٹ ہاس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی اپنی پریس بریفنگ کے دوران شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکی حمایت یافتہ مسلح گروپ سیریئن ڈیموکریٹک فورس نے داعش کے آخری ٹھکانے باغوز میں اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے داعش کے 5 سالہ خود ساختہ خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حمایت یافتہ گروپ نے واگزار کرائے علاقوں میں اپنے جھنڈے لہرائے ہیں اور سپاہیوں نے فتح کا جشن منایا۔ادھر شامی حکومت کی جانب سے داعش کے مکمل خاتمے کے امریکی دعوے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے، شامی صدر بشارالاسد نے ہی چند ماہ قبل شام میں داعش کے خلاف حتمی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اتحادی فوج کو داعش کے آخری ٹھکانے پر پیش قدمی کی ہدایت جاری کی تھی۔واضح رہے کہ امریکی صدر اور سیریئن ڈیموکریٹک فورس نے اپنے دعووں کے ثبوت کے طور پر کسی گرفتار جنگجو یا لڑائی کے دوران مارے جانے والے جنگجووں اور ان سے برآمد ہونے والے اسلحے یا مغویوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ داعش کی جانب سے بھی کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8784 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3194 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C