امریکی فوج نے ابراہم لنکن کے قریب ایرانی ڈرون مار گرایا
👁️ 239 بار دیکھا گیا
امریکی فوج نے ابراہم لنکن کے قریب ایرانی ڈرون مار گرایا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف پرواز کرنے والے ایک ایرانی شاہد-139 ڈرون کو امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے نے نشانہ بنایا اور مار گرایا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کے ایک ایف-35 لڑاکا طیارے نے اپنے دفاع میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا تاکہ جہاز اور اس کے عملے کی حفاظت کی جا سکے۔‘
انھوں نے کہا کہ بحری جہاز ایرانی ساحل سے تقریباً 500 میل دور تھا جب ڈرون اس کی جانب آیا۔
کیپٹن ٹم ہاکنز کا مزید کہنا تھا کہ کسی امریکی سامان کو نقصان نہیں پہنچا اور کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب سفارت کار ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے جنگی جہاز ایران کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ’خراب نتائج‘ سامنے آ سکتے ہیں۔
طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن نے 14 جنوری کو بحیرہ جنوبی چین سے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا سفر شروع کیا تھا اور مبینہ طور پر اب عمان کے ساحل کے قریب ہے۔
ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کے قریب پرواز کرنے والے ایرانی ڈرون کو ما گرائے جانے کے باوجود وِٹکوف کی ایرانیوں کے ساتھ ملاقات کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ’اگرچہ سینٹ کام فورسز نے ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا جو طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کی جانب جا رہا تھا، امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف اس ہفتے کے آخر میں ایرانی حکام سے بات کریں گے۔‘
ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کی خبر کے چند گھنٹے بعد، لیویٹ نے اے ایف پی کو بتایا: ’میں نے ابھی خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف سے بات کی ہے، اور بات چیت منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے۔‘
وائٹ ہاؤس کے ایک اور ترجمان نے کہا: ’صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس میں دونوں فریقوں کی سنجیدگی اور عزم ضروری ہے۔‘
دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اسرائیل پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
وٹکوف کا یہ دورہ جمعہ کو امریکہ ایران کے مابین متوقع مذاکرات سے قبل ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C