19/June/2021

انتونیو گوٹیرش دوسری مدت کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر‬‎

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
انتونیو گوٹیرش دوسری مدت کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر‬‎

انتونیو گوٹیرش دوسری مدت کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر‬‎

نیویارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتونیو گوتریس کو دوسری بار بھی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔

جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔

انتونیو گوتریس کے عہدے کے دوسرے دور کا آغاز جنوری 2022 سے ہوگا اور آئندہ 5 برس تک جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ اس سے قبل انتونیو گوتریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیراعظم رہے جب کہ 2005 سے 2015 کے درمیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C