انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی اہلکار پاکستان میں موجود نہیں، دورے کی خبر جھوٹی ہے، دفترِ خارجہ
👁️ 28 بار دیکھا گیا
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی اہلکار پاکستان میں موجود نہیں، دورے کی خبر جھوٹی ہے، دفترِ خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے دفترِ جارجہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے وفد کی پاکستان کے دورے کے حوالے سے چلنے والے خبروں کو ’فیک نیوز‘ قرار دیا ہے۔
جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دفترِ جارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ’آئی اے ای اے‘ کے اعلیٰ سطحی وفد کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے خبریں جھوٹی ہیں۔‘
Stories regarding the visit of a high-level IAEA delegation to Pakistan are fake news! No IAEA official is currently visiting Pakistan; Nor are any policy talks planned in near future with IAEA. DG IAEA visited Pakistan in Feb 2023. We had briefed the media on the occasion.
— Mumtaz Baloch (@Mumtazzb) March 15, 2024
دفترِ خارجہ کی جانب سے یہ وضاحت ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب مبینہ طور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئِی) کے حامی سوشل میڈیا اکاؤٹس کی جانب سے انڈین ٹی وی چینل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جا رہی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ’آئی اے ای اے‘ کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے متعدد صارفین نے یہ سوال پوچھا کہ کیا موجود حکومت نے پاکستان کے جوہری ہتھیار ’آئی اے ای اے‘ کو سونپ دینے کے حوالے سے کوئی معاہدہ کر لیا ہے؟
اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے دفترِ خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’نہ ہی اس وقت آئی اے ای اے کا کوئی اہلکار پاکستان میں موجود ہے اور نہ آئی اے ای اے کے ساتھ مستقبل قریب میں کوئی پالیسی لیول مذاکرات طے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ رافیل ماریانو گروسی نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس حوالے سے اس وقت میڈیا کو بھی بریفنگ دی گئی تھی۔
انڈین ٹی وی چینل کی ویڈیو یوٹیوبر اور اینکرپرسن معید پیرزادہ نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ’ایکس‘ پر اینکرپرسن کو مخاطب کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’کوئی کسی مغالطے میں نہ رہے، ایسے جھوٹ اور ریاست کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے جانے والے پراپگنڈے کا جواب دیا جائے گا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 716 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 295 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C