08/November/2025

انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی

👁️ 207 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی

انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی

جکارتہ (ڈیلی اردو) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

یہ دھماکہ شمالی جکارتہ کے ضلع کیلاپا گیڈنگ کے مقام پر ایک ہائی سکول کمپلیکس کے اندر واقع مسجد میں ہوا۔

دھماکے سے متعلق سٹی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ 54 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ متعدد افراد جھلسنے کے باعث شدید زخمی ہوئے جبکہ کچھ کو معمولی نوعیت کے زخم بھی آئے۔

 

17 دیگر کو معمولی زخم آئے جنھیں علاج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

 

جکارتہ میٹروپولیٹن پولیس دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے جبکہ علاقے میں بم ڈسپوزل ٹیم تلاشی کا عمل مکمل کر رہی ہے۔

 

جائے وقوع سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی اہلکار سرکاری ہائی سکول کمپلیکس کے داخلی راستے کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔

 

جکارتہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے جائے وقوع پر آتشیں اسلحے سے مشابہہ دو اشیا کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

 

انڈونیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انتارا کی تصاویر سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ سب مشین گن اور پستول سے مشابہہ ہیں۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا میں دنیا کے سب سے زیادہ مسلمان آباد ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C