31/March/2026

اورکزئی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار اغوا

👁️ 156 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اورکزئی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار اغوا

اورکزئی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار اغوا

اورکزئی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ایک اہلکار کو اغوا کر لیا۔

 

ڈیلی اردو کو حکام نے بتایا ہے کہ اغوا ہونے والے اہلکار کی شناخت سید امین ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، جو چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔

 

پولیس کے مطابق انہیں درن شیخان سرکس کے علاقے میں قائم ایک غیر قانونی چیک پوسٹ پر روکا گیا، جہاں مسلح افراد نے انہیں گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا۔

 

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ اغوا کاروں کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C