آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض حمید نے ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی، ترجمان طالبان
👁️ 46 بار دیکھا گیا
آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض حمید نے ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی، ترجمان طالبان
کابل (ڈیلی اردو) ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے پر آئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے دورۂ کابل کے دوران طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سربراہ آئی ایس آئی کے ہمراہ آنے والے وفد نے ملاقات میں کابل ائیر پورٹ کو فعال کرنے میں مدد کی پیشکش کی جس پر ہم نے برادر اسلامی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنا نظامِ عمل ترتیب دینا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی بتایا کہ جنرل فیض حمد کی سربراہی میں آنے والے وفد نے ڈیورنڈ لائن کی حفاظت اور جیلوں سے بھاگنے والے قیدیوں سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفرور قیدی پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
طالبان ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کو ان خدشات کے جواب میں سرحدوں کی حفاظت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے نہ ہی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید 4 ستمبر کو وفد کے ہمراہ کابل پہنچے تھے جہاں انھوں نے طالبان رہنماؤں اور حزب اسلامی کے امیر گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C