07/October/2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقات

👁️ 66 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز نے ملاقات کی ہے جس میں اہم ملکی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینیٹرز نے آرمی چیف سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغان مفاہمتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹرز نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت کی تعریف کی اور افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف کو  سراہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹرز کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جبکہ گزشتہ روز  اس وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا تھا جہاں صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C