اٹلی، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کی فنڈنگ روک دی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
اٹلی، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کی فنڈنگ روک دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) اٹلی اور آسٹریلیا نے اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فسلطینی پناہ گزین ( یو این آر ڈبلیو اے) پر اسرائیل کے الزامات کے بعد ادارے کی فنڈنگ معطل کر دی ہے۔
اسرائیل نے جمعے کو الزام عائد کیا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے کئی ملازمین اسرائیل پر گزشتہ برس سات اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملے میں ملوث تھے۔
اسرائیل کے الزامات کے بعد اقوامِ متحدہ کے ادارے نے جمعے کو ہی ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے اسرائیل پر حملے میں ملوث ملازمین کو برطرف کر دیا تھا۔
اسرائیل کے الزامات کے بعد ہفتے کو اٹلی کے وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل پر اندوہ ناک حملے کو دیکھتے ہوئے اطالوی حکومت نے اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے فنڈز معطل کر دیے ہیں۔
البتہ اطالوی وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی الزامات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ اٹلی سے پہلے دیگر کئی اتحادی یہ اقدام اٹھا چکے ہیں۔
Il Governo italiano ha sospeso finanziamenti @UNRWA dopo l’atroce attacco di Hamas contro Israele del 7 ottobre. Paesi Alleati hanno recentemente preso stessa decisione. Siamo impegnati nell’assistenza umanitaria alla popolazione palestinese, tutelando la sicurezza di Israele.
— Antonio Tajani (@Antonio_Tajani) January 27, 2024
اس سے قبل کینیڈا کے وزیرِ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ احمد حسین نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ جب تک اسرائیلی الزامات کی تحقیقات نہیں ہو جاتیں اس وقت تک عالمی ادارے کی فنڈںگ عارضی طور پر روک دی جائے گی۔
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی ووگ نے اقوامِ متحدہ کے ادارے پر اسرائیلی الزامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس معاملے پر بات کر رہے ہیں اور یو این آر ڈبلیو اے کو فراہم کردہ فنڈنگ کو عارضی طور پر روک دیں گے۔
پینی ووگ نے اقوامِ متحدہ کے ادارے کی جانب سے اسرائیلی الزامات کے فوری بعد آنے والے جواب کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ملازمین کو برطرف کر کے معاملے کی تحقیقات کا اعلان خوش آئند ہے۔
ادھر اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد وہ وہاں کام کرنے والی عالمی تنظیم کو روک دے گا۔
اسرائیل کے وزیرِ خارجہ نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ امریکہ، یورپی یونین اور ادارے کو امداد فراہم کرنے والے دیگر عطیہ دہندگان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Commending the US government for its decision to cease funding to @UNRWA after it was revealed that some of its employees were involved in the heinous massacre on #October7.
We have been warning for years: @UNRWA perpetuates the refugee issue, obstructs peace, and serves as a…
— ישראל כ”ץ Israel Katz (@Israel_katz) January 27, 2024
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حماس نے عالمی ادارے کی فنڈںگ معطل کیے جانے پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اسرائیل کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ کا شکار نہ ہوں۔
فلسطینی تنظیم آزادی (پی ایل او) کے سیکریٹری جنرل حسین الشیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ جن ملکوں نے اقوامِ متحدہ کے ادارے کی فنڈنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا وہ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں اور ادارے کی حمایت کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C