اٹک میں سمال ڈیم سے دو احمدی ڈاکٹروں کی لاشیں برآمد
👁️ 147 بار دیکھا گیا
اٹک میں سمال ڈیم سے دو احمدی ڈاکٹروں کی لاشیں برآمد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقہ ڈھوک صوبہ میں قائم سمال ڈیم سے دو احمدی ڈاکٹروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اٹک میں تھانہ فتح جنگ کی حدود میں ڈھوک صوبہ میں واقع سمال ڈیم سے دو ڈاکٹروں کی لاشیں ملی ہیں جن میں ڈاکٹر عزیز اور ڈاکٹر افتخار شامل ہیں جو تین روز قبل گلی جہانگیر میں اپنی زمینوں سے لاپتہ ہوئے تھے۔ دونوں ڈاکٹروں کا تعلق احمدی کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے
مقتول ڈاکٹر افتخار احمد پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر تھے جو اٹک میں اپنی زمین پر تعمیرات کے سلسلے میں چند روز قبل پاکستان آئے تھے۔ پاکستان میں ڈاکٹر افتخار احمد کے دوست ڈاکٹر عزیز احمد ان کی زمینوں کی دیکھ بھال کرتے تھے۔
دونوں ڈاکٹروں کو 13 مارچ کو اٹک سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا اور تھانہ فتح جنگ پولیس نے اغوا کا مقدمہ امتیاز احمد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔
دونوں لاشیں پانی میں رہنے کی وجہ سے خراب ہوگئی ہیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔
پولیس نے اغوا کے بعد قتل کے پہلو سے تفتیش شروع کر دی ہے اور مقتولین کا موبائل ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C