اپنے قتل کے منصوبے میں ملوث ایک اور آرمی افسر کا نام جلد لوں گا، عمران خان
👁️ 79 بار دیکھا گیا
اپنے قتل کے منصوبے میں ملوث ایک اور آرمی افسر کا نام جلد لوں گا، عمران خان
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ میجر جنرل فیصل نصیر کے ساتھ کنٹرول روم میں بیٹھ کر اُن کے قتل کے منصوبے کی نگرانی کرنے والے ایک اور افسر کا بہت جلد نام لیں گے۔
بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اُنہیں اپنے اُوپر قاتلانہ حملے کا علم دو ماہ قبل ہو گیا تھا۔ ان کے بقول اُنہوں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور سات اکتوبر کو میانوالی میں عوامی اجتماعات میں اس پردے کو چاک کیا تھا۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وزیرِ آباد میں کی جانے والی قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ‘میں اس دوسرے افسر کا نام بھی منظرِعام پر لاؤں گا، جو دن 12 بجے سے شام 5بجے تک کنٹرول روم میں میجر جنرل فیصل نصیر کے ہمراہ قتل کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرتا رہا۔”
خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے تین نومبر کو وزیرِ آباد میں لانگ مارچ میں کنیٹنر پر ہونے والی فائرنگ کا ذمے دار وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور آئی ایس آئی کے افسر میجر جنرل فیصل نصیر کو ٹھہرایا تھا۔
فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جب کہ عمران خان سمیت کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے۔
مجھے اپنے خلاف قتل کے منصوبے کا تقریباً 2 ماہ پہلے علم ہوچکا تھا اور میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے عوامی اجتماعات میں اس کا پردہ بھی چاک کیا۔ وزیرآباد میں کی جانے والی قتل کی کوشش سکرپٹ کے عین مطابق تھی۔ pic.twitter.com/DKy1J5KvIE
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2022
پاکستانی فوج اور وزیرِ اعظم پاکستان نے عمران خان کے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے ایک بیان میں ان الزامات کو بے بنیاد اور ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر اُن کے ملوث ہونے کا ذرا سے بھی شائبہ ملا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی لاہور میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات
تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہمارا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہم تو صرف فوری شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
لاہور میں غیر ملکی میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی سطح پر کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔ ہم اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وزیرِ اعظم بنتا ہے تو اس کے پاس اختیار بھی ہونا چاہیے ورنہ پھر اسے جواب دہ بھی نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C