اڈیالہ جیل: توہینِ مذہب پر 26 سالہ خاتون کو سزائے موت
👁️ 124 بار دیکھا گیا
اڈیالہ جیل: توہینِ مذہب پر 26 سالہ خاتون کو سزائے موت
راولپنڈی (ڈیلی اردو/وی او اے) راولپنڈی میں انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت نے توہینِ مذہب کے الزام میں 26 سالہ خاتون کو سزائے موت سنا دی ہے۔ انیقہ عتیق کو 24 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
انیقہ عتیق پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور ایپلیکیشن واٹس ایپ سمیت کئی سوشل میڈیا سائٹس پر توہینِ مذہب کی، جو عدالت کی کارروائی میں ثابت ہوئی۔
انسدادِ سائبر کرائم عدالت راولپنڈی کے جج عدنان مشتاق نے اس سلسلہ میں گذشتہ روز محفوظ کیا فیصلہ سنایا۔
انیقہ عتیق کے خلاف محمد حسنات فاروق کی مدعیت میں 13 مئی 2020 کو توہینِ مذہب اور انسدادِ سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے فوری بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
مدعی کی جانب سے مذکورہ مقدمے کی پیروی راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ نے کی۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے راجہ عمران خلیل نے کہا کہ اس کیس میں انیقہ عتیق نے مذہبی شخصیات کے خاکے بنائے اور واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے سمیت اس نے اپنے چار موبائل نمبرز سے مختلف لوگوں کو ایسا مواد بھیجا جس میں مذہبی شخصیات کے خاکے بنانے کے علاوہ ان کے لیے توہین آمیز کلمات استعمال کیے گئے جن لوگوں کو یہ مواد بھیجا گیا ان میں سے ایک شخص حسنات فاروق نے ان کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انیقہ عتیق کی طرف سے توہین آمیز مواد پر مشتمل 36 صفحات کی چیٹ اور دیگر دستاویزات عدالت کو فراہم کی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انیقہ عتیق کا ایک لیپ ٹاپ، موبائل فون، موبائل سمز، میموری کارڈ، راؤٹر، یو ایس بی ڈرائیوز کو بھی قبضہ میں لیا گیا تھا جن میں موجود توہینِ آمیز مواد ثابت ہوا۔ کیس کے دوران ٹیکنیکل انالسز رپورٹ، ڈیجیٹل فرانزک رپورٹ اور دیگر ڈیٹا تمام تکنیکی شواہد کے ساتھ ثابت ہوا۔
اس کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عدالت میں انیقہ عتیق نے بیان دیا کہ پب جی گیم کھیلنے کے دوران اس کیس کا مدعی اور دیگر دو غیر ملکی افراد ان کے ساتھ کھیلتے تھے۔ اس دوران مدعی خود کو مذہبی آدمی ظاہر کرتا رہا اور جان بوجھ کر اس کو مختلف باتوں پر اکساتا رہا اور مختلف چیزیں جمع کرتا رہا۔
تاہم انیقہ عتیق نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ایک مسلمان خاندان میں شادی ہوئی۔ وہ توہینِ مذہب کا سوچ بھی نہیں سکتیں البتہ اگر ان سے دانستہ یا کسی کے اکسانے پر کوئی توہین ہوئی ہے تو وہ خدا سے معافی کی طلب گار ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے دورانِ مقدمہ اپنے دفاع میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق انیقہ عتیق پر الزام تھا کہ انہوں نے واٹس ایپ پر اپنے اسٹیٹس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکے استعمال کیے۔ اس کے علاوہ خاتون نے مزید خاکے اور یوٹیوب کے لنکس بھی مدعی کے ساتھ شئیر کیے جن میں توہین آمیز مواد موجود تھا۔
عدالت نے اس کیس میں ایف آئی اے کی طرف سے درج مقدمے کے بعد تفتیشی افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جنہوں نے اس بارے میں تصدیق کی۔
عدالت نے تمام شواہد کی تصدیق کے بعد عنیقہ عتیق کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-سی کے تحت سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانہ، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-اے کے تحت 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298-اے کے تحت تین سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جب کہ انسداد سائبر کرائم ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت سات سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ئیں شامل ہیں۔
ایڈوکیٹ راجہ عمران خلیل کا کہنا تھا کہ اس کیس کے دوران ملزمہ کے بھارتی شہری کے ساتھ رابطے بھی سامنے آئے تھے تاہم اس بارے میں مکمل تصدیق نہ ہو سکی اور امکان ہے کہ اس میں کئی ملک دشمن عناصر بھی شامل ہیں۔
اس بارے میں انیقہ عتیق کے اہلِ خانہ کے ساتھ رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم کوشش کے باوجود کسی شخص سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26385 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15622 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11916 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9270 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7527 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5478 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C