اکتوبر 7 حماس حملہ: سنگین غفلت پر اسرائیل نے تین جرنیل برطرف کر دیے، کئی اعلیٰ افسران بھی کٹہرے میں!
👁️ 227 بار دیکھا گیا
اکتوبر 7 حماس حملہ: سنگین غفلت پر اسرائیل نے تین جرنیل برطرف کر دیے، کئی اعلیٰ افسران بھی کٹہرے میں!
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے اپنے تین جرنیلوں کو برطرف کرنے اور دیگر سینئر افسران کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ سات اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کو روکنے میں ناکام رہے، جو ملکی تاریخ کا سب سے مہلک حملہ تھا۔
یہ پیشرفت اسرائیلی فوجی سربراہ ایال زامیر کی جانب سے سات اکتوبر کی ناکامیوں کی جانچ کے لیے ’’انتظامی تحقیقات‘‘ کی درخواست کے دو ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔ حکومت عوامی دباؤ کے باوجود اس حملے کی تحقیقات کے لیے ایک ریاستی کمیشن کے قیام میں سست روی کا شکار تھی۔
برطرف کیے گئے جرنیلوں میں تین ڈویژنل کمانڈرز شامل ہیں، جن میں سے ایک اس وقت فوجی خفیہ ادارے کے سربراہ تھے۔ فوجی بیان میں کہا گیا کہ تینوں افسران نے حماس کے غزہ سے کیے گئے حملے کو روکنے میں ناکامی پر اپنی ذاتی ذمہ داری قبول کی ہے۔
برطرفی کے بعد تینوں پہلے ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے تھے، جن میں جنوبی کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل یارون فنکل مین بھی شامل ہیں۔ بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کے علاوہ چار دیگر جرنیل اور کئی سینئر افسران کے خلاف بھی تادیبی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو بھی حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا یا نہیں۔ پچھلے دو سالوں سے نیتن یاہو بار بار کہتے رہے ہیں کہ اکتوبر سات کے حملے کی ناکامیوں کو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد حل کیا جانا چاہیے۔
اکتوبر 2023 میں حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے میں 1,221 افراد ہلاک ہوئے اور اس کے بعد غزہ میں دو سالہ تباہ کن جنگ چھڑ گئی۔ اسرائیل کے جوابی حملوں میں کم از کم 69,756 افراد ہلاک ہوئے، جس کی تصدیق اقوام متحدہ نے کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C