ایتھوپین ایئرلائن کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 نیروبی میں گر کر تباہ، 157 افراد سوار تھے
👁️ 219 بار دیکھا گیا
ایتھوپین ایئرلائن کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 نیروبی میں گر کر تباہ، 157 افراد سوار تھے
نیروبی (ڈیلی اردو) ایتھوپین ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 کینیا جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا، متاثرہ طیارے میں 149 سے زائد افراد سوار تھے، جن کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت اددیس آبابا کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا ایتھوپین ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک ایتھوپین ٹاؤن بِس ہوفتو میں گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ ’ای ٹی 302‘ 149 مسافروں عملے کے آٹھ افراد کو دارالحکومت سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی لے جار ہا تھا۔
ایتھوپین حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 8 بج کر 44 منٹ پر پیش آیا تھا، ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کو تلاش کررہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تاحال حکومت اور ایئرلائن کی جانب سے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔
ترجمان ایتھوپین ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ نے اپنا عملہ جائے حادثہ پر روانہ کررہا ہے، ریسکیو آپریشن کے لیے پر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
The Office of the PM, on behalf of the Government and people of Ethiopia, would like to express it’s deepest condolences to the families of those that have lost their loved ones on Ethiopian Airlines Boeing 737 on regular scheduled flight to Nairobi, Kenya this morning.
— Office of the Prime Minister – Ethiopia (@PMEthiopia) March 10, 2019
ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابھی احمد نے سماجی احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’حادثے کا شکار ہونے افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3417 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C