ایران، امریکہ مذاکرات کا نیا دور جمعے کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو گا: عباس عراقچی
👁️ 141 بار دیکھا گیا
ایران، امریکہ مذاکرات کا نیا دور جمعے کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو گا: عباس عراقچی
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے آغاز ہو گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی فارسی کے مطابق انھوں یہ بات تہران میں مقیم سفیروں، ناظم الامور اور غیر ملکی و بین الاقوامی مشنز کے سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔
خیال رہے کہ 15 جون کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے طویل مذاکرات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’اب معاہدہ طے پانے کے بعد ثالثی ٹیمیں آئندہ ہفتے کے دوران متعدد اجلاسوں کا انعقاد کریں گی۔‘
عراقچی کا کہنا ہے کہ ’حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جمعے سے شروع ہوگا۔ تین ماہ کے مذاکرات کے بعد ہم پہلے مرحلے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ایران وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سب سے اہم معاملہ جنگ کے خاتمے کے اعلان کا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی معاہدے کے تحت پیر کی صبح جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مفاہمتی یادداشت کا باضابطہ آغاز جمعے کو ہوگا۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ابتدائی معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ میں ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3177 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C