ایرانی جوہری تنازع: فرانسیسی صدر ماکروں اور نیتن یاہو کی ملاقات
👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنازع: فرانسیسی صدر ماکروں اور نیتن یاہو کی ملاقات
پیرس (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے دورہ پیرس کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام اور یوکرینی جنگ کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
ماکروں نے ایرانی جوہری پروگرام کو پیش قدمی سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ پیرس میں صدر ماکروں کی سرکاری رہائش گاہ ایلیزے پیلس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام جاری رہا تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات جمعرات کی شام ہوئی۔ ماکروں نے تہران حکومت کے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ عدم تعاون پر بھی بات چیت کی۔
نیتن یاہو اور ماکروں نے اس ملاقات میں خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔
ماکروں نے یوکرین کے خلاف روسی جارحیت میں ماسکو حکومت کے لیے ایرانی مدد پرتہران حکومت کے خلاف ممکنہ پابندیوں پر بھی اصرار کیا۔
صدر ماکروں اور وزیر اعظم نیتن یاہو نے یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے بین الاقوامی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایک اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف امکانات کا جائزہ لیا۔ نیتن یاہو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ‘دہشت گرد تنظیموں کی یورپی فہرست‘ میں شامل کرنے سے متعلق بھی بات کی۔
اس ملاقات میں ماکروں اور نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ میں استحکام خصوصاﹰ لبنان میں سیاسی بے چینی کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ صدر ماکروں نے حالیہ کچھ عرصے میں فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل میں کیے گئے سلسلہ وار حملوں کے تناظر میں مکمل فرانسیسی یک جہتی کا اظہار کیا۔ تاہم ماکروں نے ایسے اقدامات سے اجتناب پر بھی زور دیا، جو تشدد میں اضافے کا سبب بن سکتے ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C