ایرانی ڈرونز نے مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلائی، امریکی سینیٹر باب مینینڈیز
👁️ 129 بار دیکھا گیا
ایرانی ڈرونز نے مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلائی، امریکی سینیٹر باب مینینڈیز
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب مینینڈیز نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون نے گزشتہ برسوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرونز اس وقت یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں عام شہریوں کو مار رہے ہیں۔ مینینڈیز نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ کمیٹی ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے اور تہران کے ایجنٹوں اور دہشت گرد عناصر کو ان کی برآمدات کو روکنے کے لیے قانون سازی پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے متعدد ریپبلکن اور ڈیموکریٹک نمائندوں نے امریکی سینیٹ میں ایک بل پیش کیا تھا جس میں ایرانی ڈرونز کی مذمت کی گئی تھی اور انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
قانون سازوں نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے ان ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے نظام تیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ قدم ایران کے لیے امریکی ایلچی رابرٹ میلے کے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے کہ خطے میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے شواہد بڑھ رہے ہیں اور روس کی جانب سے یوکرین کی زمینوں پر جنگ میں بھی ایرانی ڈرونز کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے اس بات پر زور دیا تھا کہ تہران اب بھی مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C