ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ: امریکا جنگی طیارے ایف 22 اسٹیلتھ قطر پہنچ گئے
👁️ 170 بار دیکھا گیا
ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ: امریکا جنگی طیارے ایف 22 اسٹیلتھ قطر پہنچ گئے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے جنگی طیارے ایف ٹوئنٹی ٹو اسٹیلتھ قطربھیج دئیے، امریکی ائیرفورس کا کہنا ہے کہ طیارے مشرق وسطی میں موجود امریکی فورسز اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری ہے ، امریکا نے جنگی طیارے ایف ٹوئنٹی ٹو اسٹیلتھ قطر بھجوادیئے تاہم قطربھیجے گئے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے،ان طیاروں کو پہلی بار قطر ایئربیس پر تعینات کیا گیا ہے۔
امریکی ائیرفورس کا کہنا ہے کہ طیارے مشرق وسطی میں موجود امریکی فورسزاورامریکی مفادات کے تحفظ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
ان طیاروں نے قطر جانے سے قبل اسپین میں قیام کیا، بیس ذرائع کے مطابق جہاں سے صرف 6 طیاروں نے ہی اڑان بھری۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فنی خرابی کے باعث تین طیارے ابتدا میں ہسپانوی بیس پر ہی رکے رہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ قطری ایئر بیس پر بی 52 بمبار بلوائے گئے تھے، ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بی ۔ 52 بمبار طیارے قطر میں امریکی ائیر بیس پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ایران پرنئی امریکی پابندیوں کے بعددونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے اور امریکی فوجی اوربحری بیڑے مشرق وسطی میں موجود ہیں، عالمی برادری نے فریقین پرتحمل سے کام لینے اورمشرق وسطی میں تناؤ کم کرنے کے لئے اقدامات پرزوردیا ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکا، مشرق وسطیٰ میں مرحلہ وار ڈھائی ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کرچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C