ایران دہشتگردی کا سب سے بڑا ریاستی اسپانسر: حزب اللہ، حماس، طالبان اور القاعدہ کی حمایت کرتا ہے، امریکا
👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران دہشتگردی کا سب سے بڑا ریاستی اسپانسر: حزب اللہ، حماس، طالبان اور القاعدہ کی حمایت کرتا ہے، امریکا
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکا نے ایران کو دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی اسپانسر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری کشیدگی اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایرانی حکومت امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف دشمنی رکھتی ہے اور وہ حزب اللہ، حماس، حوثیوں، طالبان، القاعدہ سمیت دیگر گروہوں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے ایران کی پاسداران انقلاب کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران کے کئی حکومتی رہنماؤں کو بھی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اور اگر ایران معاہدے پر آمادہ نہیں ہوا تو اس کے خلاف دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں، جو تہران کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ایران پر بمباری کا فیصلہ کیا تو اسے سخت جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکا نے غزہ کی صورتحال پر بھی حماس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو صورتحال فوری طور پر بہتر ہو سکتی ہے۔ امریکی ترجمان نے حماس پر سویلین انفراسٹرکچر کے غلط استعمال کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن، دھماکا خیز مواد برآمد، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
21/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
امریکہ نے مفاہمت میں سنجیدگی نہیں دکھائی، ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے تیار ہے ،عباس عراقچی
21/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کے عدن اور المکلا میں حملے، عدن ایئرپورٹ کے قریب فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی سرحدی تنصیبات کا معائنہ، کم جونگ اُن کی بہن کی جنوبی کوریا کو سخت ردعمل کی دھمکی
21/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی جانب پانچ ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، حوثیوں کی حملے کی تردید: مدینہ منورہ کے قریب میزائل واقعے پر بھی اختلاف
21/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
21/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C