21/October/2026

کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

کرم(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران فضائی نگرانی بھی جاری رہی، جس کے ذریعے علاقے کی صورتحال پر نظر رکھی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آپریشن دو مراحل میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ بعدازاں ہونے والی دوسری کارروائی میں مزید 3 دہشتگرد مارے گئے، جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم، اس آپریشن کے مقام، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت اور دیگر تفصیلات سے متعلق مزید سرکاری معلومات سامنے نہیں آئیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C