ایران: سپریم لیڈر نے جواد ظریف کے سفارت کاری پر فوجی اثر و رسوخ سے متعلق بیان کو ‘سنگین غلطی’ قرار دیدیا
👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران: سپریم لیڈر نے جواد ظریف کے سفارت کاری پر فوجی اثر و رسوخ سے متعلق بیان کو ‘سنگین غلطی’ قرار دیدیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک کے وزیر خارجہ کے سفارت کاری پر فوجی اثر و رسوخ سے متعلق متنازع بیان کو ایک ‘سنگین غلطی’ قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی کی کابینہ کے اہم رکن محمد جواد ظریف کے متنازع ریمارکس 3 گھنٹے پر مشتمل ‘خفیہ’ گفتگو میں سامنے آئے، جو ایک ہفتے قبل ایران سے باہر میڈیا میں شائع ہوئے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں ریکارڈ شدہ تبصروں پر معذرت کرلی جو 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
جواد ظریف نے لیک آڈیو میں جنرل قاسم سلیمانی کے روس کے ساتھ الگ تعلقات اور وزیر خارجہ کے اعتراض کے باوجود شام میں کارروائیوں کے لیے ایران ایئر کے قومی طیارے کا استعمال روکنے سے انکار کردیا تھا۔
امریکا نے ایران ایئر پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔
جواد ظریف نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا کنبہ انہیں معاف کردے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران کے عظیم لوگ اور جنرل قاسم سلیمانی سے محبت کرنے والے اور خاص طور پر ان کے اہلخانہ مجھے معاف کردیں گے۔
ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد قدامت پسندوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ اعتدال پسند سوچ کے حامل افراد نے سوال اٹھایا ہے کہ اس لیک سے کون فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
بعد ازاں آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹیلیویژن بیان میں کہا کہ ملک کی پالیسیاں مختلف معاشی، فوجی، معاشرتی، سائنسی اور ثقافتی منصوبوں سے بنی ہیں، جن میں خارجہ تعلقات اور سفارتکاری شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ ایک حصہ دوسرے سے الگ ہے یا اس سے متصادم ہے یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے جس کا ارتکاب اسلامی جمہوریہ کے عہدیداروں کو نہیں کرنا چاہیے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے لیک آڈیو یا جواد ظریف کے نام کا حوالہ نہیں دیا لیکن ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی تقریر کے آخری چند منٹ میں وزیر خارجہ کو واضح طور پر نشانہ بنایا۔
سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ ‘دنیا میں کہیں بھی وزارت خارجہ کی وضع کردہ خارجہ پالیسی نہیں ہے’۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی عملہ اعلیٰ سطح پر کیے جانے والے فیصلوں پر صرف ‘عملدرآمد’ کو یقینی بناتا ہے اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ہی فیصلے کرتی ہے۔
جواد ظریف کے لیک بیان میں جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ ساتھ ان کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے بھی بات کی گئی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ کو کئی گھٹنے طویل ٹیپ میں مختلف مواقع پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ نشر کرنے کے لیے نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ‘اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ بیان عوام میں جائے گا میں اس کو ایسے بیان نہیں کرتا’۔
جواب ظریف کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے انتخاب میں صدارتی امیدوار ہیں جبکہ چند عناصر کا خیال ہے کہ ووٹنگ میں وہ رجعت پسندوں کے خلاف مضبوط امیدوات ہوسکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C