ایران: مسلح افراد کے حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک
👁️ 198 بار دیکھا گیا
ایران: مسلح افراد کے حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک
تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، مسلح افراد نے پاکستان کی سرحد کے قریب ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا (IRNA) کی رپورٹ کے مطابق، پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ دارالحکومت تہران سے تقریباً 1100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک پہاڑی علاقے میں لار شہر کے قریب گشت کر رہے تھے۔
ارنا نے بتایا کہ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان، افغانستان اور پاکستان کی سرحد سے متصل ہے اور ایران کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس صوبے میں عسکریت پسند گروپوں، مسلح منشیات اسمگلروں اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان ہلاکت خیز جھڑپوں وقتاﹰ فوقتاﹰ ہوتی رہتی ہیں۔
اگست میں، ایران کی سکیورٹی فورسز نے گشت پر مامور پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے ایک ہفتے بعد، صوبے میں تین مختلف آپریشنز میں 13 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C