ایران: موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں جوہری ملازم کو پھانسی دے دی گئی
👁️ 236 بار دیکھا گیا
ایران: موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں جوہری ملازم کو پھانسی دے دی گئی
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں جوہری ادارے کے ایک سابق ملازم کو پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں بدھ کے روز ایک شخص کو سزائے موت دی گئی جس پر اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے روابط رکھنے کا الزام تھا۔
ایرانی عدلیہ نے اس سزا پر عمل درآمد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم کو “فساد فی الارض” جیسے سنگین الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق مہدی فرید کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ساتھ وسیع تعاون کے جرم میں صبح پھانسی دی گئی، جب کہ مقدمے کی سماعت مکمل ہو چکی تھی اور حتمی فیصلے کی توثیق بھی ہو چکی تھی۔
ناروے میں قائم تنظیم ایران ہیومن رائٹس کے مطابق مہدی فرید کو 31 مئی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ملازم رہ چکا تھا۔
تنظیم کے مطابق ابتدائی طور پر اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں جولائی 2025 میں نئے ٹرائل کے بعد اسے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5475 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C