ایران میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 648 ہوگئی
👁️ 286 بار دیکھا گیا
ایران میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 648 ہوگئی
تہران (ڈیلی اردو، اے پی، اے ایف، روئٹرز) ایران میں سخت کریک ڈاؤن کے باوجود حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران 'مذاکرات کا خواہاں ہے' اور اس حوالے سے ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ایران میں سخت کریک ڈاؤن کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایران میں ہونے والے احتجاج میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 648 ہو گئی ہے۔
امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی (ایچ آر اے این اے) کا کہنا ہے کہ اب تک تقریبا 10,600 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
اس ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 648 مظاہرین اور 114 سکیورٹی فورسز کے ارکان شامل ہیں۔ ادارے کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے اندر وسیع پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش اور بلاک شدہ فون لائنوں نے بیرون ملک سے بدامنی کے پیمانے کا اندازہ لگانا مشکل بنا دیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا کہ اس کے اعداد و شمار ایران کے اندر اور باہر سرگرم کارکنوں کی کراس چیک رپورٹس پر مبنی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ بدامنی کی پچھلی لہروں کے دوران اس نے ہلاکتوں کی درست تعداد فراہم کی تھی۔ ایران کی حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کے مجموعی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
اسی دوران ایران کی حکومت نے پیر کے روز سے ایک "قومی مزاحمتی مارچ" کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ایران مذاکرات کا خواہاں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران "مذاکرات کرنا چاہتا ہے" اور اس حوالے سے ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقات کی تیاری کی جا رہی ہے۔
تاہم صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ مظاہرین کے خلاف جاری تشدد اور ملک میں بدامنی کے پیش نظر امریکہ کو ملاقات سے قبل ہی "کارروائی کرنا پڑ سکتی ہے"۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “میرے خیال میں وہ امریکہ کے ہاتھوں بار بار کی مار سے تھک چکے ہیں۔”
ایران 'سرخ لکیر' عبور کر رہا ہے، ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں بعض فوجی اقدامات بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا، “ایران نے میری سرخ لکیر عبور کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، فوج بھی اس کا جائزہ لے رہی ہے، اور ہم بعض بہت سخت آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔”
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ کی فراہمی کے امکان پر ایلون مسک سے بات کریں گے، تاکہ ایرانی عوام کو معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے۔
ایرانی حکومت کا ‘قومی مزاحمتی مارچ’
ایران کے سرکاری ٹیلیویژن کے مطابق حکومت نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مظاہروں میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لیے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے احتجاج کو "فسادات" قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو "شہید" قرار دیا اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف ایک "قومی مزاحمتی جنگ" کا اعلان کیا ہے۔
ایران نے احتجاجی تحریک کو غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اپنے جغرافیائی حریفوں پر الزامات عائد کیے ہیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے پیر کے روز ایک قومی مزاحمتی مارچ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کا 'انتہائی ضبط' سے کام لینے کا مطالبہ
اس دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ایران میں مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “سیکریٹری جنرل کو ایران کے مختلف علاقوں میں مظاہرین کے خلاف تشدد اور طاقت کے غیر متناسب استعمال سے صدمہ پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے ہیں۔”
ان کے بیان میں ایرانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انتہائی ضبط کا مظاہرہ کریں، غیر ضروری طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور مواصلاتی پابندیاں ختم کر کے عوام کو معلومات تک رسائی فراہم کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C