ایران میں اعلیٰ سوئس خاتون سفارت کار بلند عمارت سے گر کر ہلاک
👁️ 113 بار دیکھا گیا
ایران میں اعلیٰ سوئس خاتون سفارت کار بلند عمارت سے گر کر ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تہران میں سوئس سفارتخانے کے عملے میں شامل ایک سینئر رکن اس عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئی ہیں جہاں وہ رہائش پذیر تھی۔ ان کی لاش آج منگل کے روز اس عمارت کے باغیچے سے ایک مالی کو ملی۔
ایمرجنسی سروسز کے ایک ترجمان نے مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 51 برس کی خاتون سفارتخانے میں فرسٹ سکریٹری کے عہدے پر فائز تھیں۔ تاہم ترجمان نے ان کا نام نہیں بتایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کامرانیہ کے علاقے میں طبی عملے کو طلب کیا مگر وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہلاک ہو چکی تھیں۔
سوئس وزارت خارجہ کے لیے دھچکا
سوئٹزرلینڈ میں ملکی وزارت خارجہ (FDFA) نے اس خاتون سفارت کار کی شناخت ظاہر کیے بغیر لیکن ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت ایک ‘جان لیوا حادثے‘ کے نتیجے میں ہوئی، جس کے بعد سے تہران میں سوئس سفارت خانہ مقامی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
برن میں سوئس وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ”ایف ڈی ایف اے اور اس کے چیف فیڈرل کونسلر اِگناسیو کاسِس کے لیے اس سفارتی اہلکار کی المناک موت ایک بہت بڑا دھچکا ہے اور وہ اس سفارت کار کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔‘‘
ترجمان نے ڈیٹا پروٹیکشن اور پرائویسی کی بنیاد پر مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔
سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے نتیجے میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات ختم ہو جانے کے بعد سے سوئٹزرلینڈ ہی ایران میں امریکی سفارتی معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C