29/August/2025

ایران میں پاکستانی سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 13 عسکریت پسند ہلاک، متعدد گرفتار

👁️ 393 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں پاکستانی سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 13 عسکریت پسند ہلاک، متعدد گرفتار

ایران میں پاکستانی سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 13 عسکریت پسند ہلاک، متعدد گرفتار

تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی علاقے میں ایک چھاپے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک درجن سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

 

بدھ کو سرکاری ٹی وی پر جاری کردہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا کہ صوبہ سیستان۔ بلوچستان میں، جہاں حالیہ ہفتوں میں پرتشدد جھڑپوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ''13 دہشت گرد ہلاک اور متعدد گرفتار کیے گئے۔‘‘

 

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ پر الزام تھا کہ وہ گزشتہ جمعہ کو ایرانشہر میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث تھے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی آپریشنز ایرانشہر کے ساتھ ہی خاش اور سراوان میں بھی کیے گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق کئی افراد کو گرفتار کیا گیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر حسن مرتضوی نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو بتایا،''آپریشنز کے دوران بدقسمتی سے پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک اہلکار بھی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔‘‘

 

مرتضوی نے مزید کہا کہ ایک ''اغوا شدہ شہری کو بازیاب کر کے ان کے خاندان کے حوالے کیا گیا۔‘‘

جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے صوبہ سیستان۔بلوچستان میں سنی باغی گروہ جیش العدل کے 20 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 

ڈی پی اے کے مطابق پاسداران انقلاب سے منسلک تسنیم نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 13 افراد صوبائی دارالحکومت زاہدان اور آٹھ ایرانشہر میں مارے گئے۔

 

سیستان۔بلوچستان، جو پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے ملحق ہے، طویل عرصے سے سکیورٹی فورسز اور مسلح گروہوں، بشمول منشیات فروشوں اور علیحدگی پسندوں، کے درمیان جھڑپوں کا مرکز رہا ہے۔

 

اس صوبے کو ایران کے دیگر حصوں کے مقابلے میں اقتصادی طور پر پسماندہ تصور کیا جاتا ہے اور یہاں بار بار عسکریت پسندوں کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔ صوبے کی زیادہ تر آبادی سنی مسلک سے تعلق رکھتی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C