26/October/2019

ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

👁️ 93 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں چوری کے جرم میں قید ایک ملزم کے ہاتھ کی چار کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندان کی ایک جیل میں چوری کے 28 مقدمات میں قید ایک ملزم کے ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دی گئیں۔ ایران کے قوانین کے تحت پہلی بار چوری کرنے کی سزا دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دینا ہے تاہم ایسی سزاؤں کی خبریں عام نہیں کی جاتیں۔

ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان کے مطابق سزا پر عملدرآمد بدھ کو ایران کے صوبے مازندران کے دارالخلافہ ساری میں کیا گیا۔ مجرم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بطور سزا چور کی انگلیاں کاٹنے پر ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عمل کو قبیح قرار دیا اور سوچے سمجھے طریقے سے کسی کو معذور اور جسمانی طور پر ناکارہ کرنا انصاف کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت اور تنقید کے باوجود ایرانی حکام نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں سزا کا خوف پیدا کر کے انہیں جرم کرنے سے روکا جا سکتا ہے، ایسی سزائیں سماج میں لوگوں کو جرم سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

قبل ازیں جنوری 2018ء میں بھیڑ چوری کرنے کی پاداش میں ایرانی حکام نے شمال مشرقی ایران میں ایک 34 برس کے شخص کا ہاتھ کاٹ دیا تھا، ایران کی طرح سعودی عرب، نائیجیریا اور صومالیہ میں بھی اسلامی تعزیرات کے تحت سزائیں دینے کا رواج قائم ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C