ایران میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں، نگراں وزیر جان اچکزئی
👁️ 152 بار دیکھا گیا
ایران میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں، نگراں وزیر جان اچکزئی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا ہے کہ ایران میں مرنے والے دہشت گردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جواب سے بھارتی نیٹ ورک مکمل ٹوٹ گیا ہے، مسلح افواج نے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ ماہ رنگ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنےکی کوشش میں خودبے نقاب ہوگئی، ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں مرنے والے دہشت گردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کے افراد ایران میں بھارت سے ساز باز کرکے پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے تھے، ماہ رنگ بلوچ اور اس کے سہولت کار قومی اداروں اور فورسز کو بدنام کرنے پر پیش پیش تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دشمن قوتیں اندرونی خلفشار پیدا کرنے میں ناکامی کے بعد بیرونی مداخلت کی کوشش کر رہے تھے، پاکستان کے دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں اپنے مارچ کے دوران ماہ رنگ اور ان کی حواری خواتین مزید ایکسپوز ہوگئیں، بھارت نواز ایجنڈے نے ماہ رنگ کی حقیقت عوام کے سامنے کھول دی، بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والے بلوچ بھائیوں کو عام معافی دلواکر قومی دھارے میں لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے، ماہ رنگ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں خودبے نقاب ہوگئی، ایران میں مرنے والے دہشتگردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ مزید علیحدگی پسند جلد قومی دھارے میں آنے والے ہیں، ایران اور ماہ رنگ بلوچ نے بھی پاکستان کے جوابی حملہ میں دہشتگردوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے، ایران کے حملے کے بعد ایک سیاسی جماعت اور بیرون ملک میں بیٹھے بھگوڑوں کی حرکتیں قابل مذمت ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آبادمیں بلوچ خواتین کا بھارت میں تیار ہونے والا ڈرامہ فلاپ ہوگیا، مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور خاص کر اہل بلوچستان پاک فوج کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، آرمی چیف کے اس ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C