ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا
👁️ 154 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی ائیر فورس کا ڈرون طیارہ گرانے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی ائیر اینڈ اسپیس فورسز کی انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی ائیر فورسز کے ڈرون طیارے کو گرا دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق خلیج عمان کے ساحلی صوبے ہرمزگان سے منسلک شہر کوہ مبارک کے ساحل پر امریکی ائیر فورس کے گلوبل ہاک ڈرون طیارے کو گرا دیا گیا ہے
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی خلیج عمان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا۔ تاہم تہران نے ان حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C