ایران نے اسرائیل کے کسی بھی حملے کیلئے جدید میزائل تیار ہونے کا اعلان کر دیا
👁️ 505 بار دیکھا گیا
ایران نے اسرائیل کے کسی بھی حملے کیلئے جدید میزائل تیار ہونے کا اعلان کر دیا
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/نیوز ایجنسیاں) ایران نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس نے حالیہ 12 روزہ جنگ میں استعمال ہونے والے میزائلوں سے کہیں زیادہ صلاحیت کے حامل جدید میزائل تیار کر لیے ہیں۔
وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ ''12 روزہ جنگ میں استعمال ہونے والے میزائل چند سال قبل تیار کیے گئے تھے۔ آج ہمارے پاس ان سے کہیں زیادہ صلاحیت والے میزائل موجود ہیں اور اگر صیہونی دشمن دوبارہ جارحیت کرے تو ہم انہیں استعمال کریں گے۔''
ایرانی نائب صدر اول محمد رضا عارف نے پیر کو کہا کہ ''ہم ہر لمحے تصادم کے لیے تیار رہنا چاہتے ہیں۔ ہم جنگ بندی کی حالت میں بھی نہیں ہیں، ہم صرف عارضی طور پر دشمنی روکے ہوئے ہیں۔''
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج جمعرات 21 اگست سے دو روزہ فوجی مشق شروع کرے گی، جس میں مختصر اور درمیانے فاصلے کے کروز میزائل شامل ہوں گے۔ مغربی ممالک نے بارہا ایران کے میزائل پروگرام کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ ہوئی تھی، جس میں ایران نے میزائل اور ڈرون حملوں سے جواب دیا۔ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور سینکڑوں دیگر افراد ہلاک ہوئے، جبکہ فوجی اور رہائشی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C