ایران نے امریکا کے گرائے گئے ڈرون کا ملبہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا
👁️ 148 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکا کے گرائے گئے ڈرون کا ملبہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے امریکا کے گرائے گئے ڈرون کا ملبہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں امریکی نیوی کےڈرون کا ملبہ دکھایا گیا۔
ایران کے پاسدارن انقلاب نے امریکا کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ڈرون گرائے جانے کے وقت بین الاقوامی پانیوں پر اڑ رہا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوٹس سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی نائب ویزر خارجہ عباس آرانچی نے کہا کہ ایران کے پاس مار گرائے جانیوالے امریکی ڈرون کے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ڈرون کے ملبے کے بعض حصے ایران کے ساحلی پانیوں میں گرے ہیں۔
خیال رہے ایران نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو امریکی ڈرون طیارے مارگرائے۔
جمعرات کی صبع دو گلوبل ہاک نگرانی کرنے والے ڈرونز در اندازی کرتے ہوئے ایران کے مرکزی شہر جاسک کے حدود میں داخل ہو گیا تھا جن کو ایرانی فضائیہ نے مار گرایا، گلوبل ہاک ڈرون انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا حامل جاسوس طیارہ ہے جو کہ انتہائی بلندی پر رہ کر مسلسل 30گھنٹے فضائی نگرانی کر سکتا ہے۔
ایرانی فضائیہ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون طیاروں کو ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرایا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے امریکی فوج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد مبینہ طور پر پہلے تو ایران پر ’جوابی حملوں کی منظوری دی مگر پھر یہ اجازت فورا ہی منسوخ بھی کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق امریکی صدر نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف ‘جوابی حملوں‘ کا یہ حکم دیا تھا لیکن پھر امریکی کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے فوری طور پر یہ حکم منسوخ بھی کر دیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق صدر ٹرمپ نے تہران کے خلاف عسکری کارروائیوں کا یہ حکم خلیج ہرمز کے علاقے میں ایک امریکی ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد دیا . یہ امریکی ڈرون فضا میں بہت اونچی پرواز کر رہا تھا اور ان حملوں کی سفارش مبینہ طور پر پینٹاگون نے کی تھی۔
امریکی میڈیا نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد امریکی جنگی طیارے ایران کے خلاف حملوں کے لیے فضا میں بلند بھی ہو گئے تھے اور امریکی نیوی کے بحری جہاز بھی حرکت میں تھے مگر پھر حملوں کا صدارتی حکم منسوخ کر دیا گیا۔
ایک امریکی اہلکار کے مطابق ان حملوں کے لیے بطور ہدف چنے گئے مقامات میں ریڈار تنصیبات اور میزائلوں کی بیٹریاں بھی شامل تھیں۔ اس سلسلے میں امریکی شہری ہوا بازی کے حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی نے ملکی فضائی کمپنیوں کو اس موقع پر یہ حکم بھی دے دیا تھا کہ تب وہ خلیج عمان کے علاقے کے اوپر فضا میں داخل نہ ہوں۔ اس کی وجہ کے طور پر ‘خطرناک حالات‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C