ایران نے تین ماہ کے دوران ساڑھے تین لاکھ افغان شہریوں کو ملک بدر کیا، طالبان حکومت کا دعویٰ
👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران نے تین ماہ کے دوران ساڑھے تین لاکھ افغان شہریوں کو ملک بدر کیا، طالبان حکومت کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے بھی گزشتہ تین ماہ کے دوران لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ افغان مہاجرین کو بے دخل کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران پاکستان اور ایران کی جانب سے مجموعی طور پر 8لاکھ 50 ہزار افغان باشندوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے افغانستان واپس جانے والے افغان شہریوں کے لیے سخت سردی اور غیر یقینی مستقبل سے متعلق خبردار کیے جانے کے باوجود دونوں ہمسایہ ممالک میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین عبدالرحمٰن راشد نے ‘طلوع نیوز’ کو بتایا کہ ایران نے رواں سال ستمبر کے آخری ہفتے سے اب تک لگ بھگ تین لاکھ 45 ہزار افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔
راشد کا مزید تفصیلات دیے بغیر کہنا تھا کہ طالبان انتظامیہ نے ملک واپس آنے والے ہر خاندان کو نقدی اور دیگر فوری اشیا ضرورت فراہم کی ہیں۔
دوسری طرف ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے اب تک لگ بھگ چار لاکھ 90 ہزار افراد واپس افغانستان جا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں اختتام ہفتہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ دستاویزات نہ رکھنے والے 90 فی صد سے زائد افغان شہری رضا کارانہ طور پر واپس گئے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارۂ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے افغان شہریوں کی تعداد میں بتدریج کمی آئی ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 تک مزید دو لاکھ 80 ہزار افراد متوقع طور پر افغانستان واپس جا سکتے ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پچھلے ہفتے خبردار کیا تھا کہ سخت موسم کے دوران واپس جانے والوں کے لیے خطرات بڑھ جائیں گے جس کے نتیجے میں زندگی بچانے والی صحت کی سہولتوں کی زیادہ ضرورت ہو گی۔
پاکستانی حکومت نے افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی مہم کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے امیگریشن قوانین کے مطابق ہے اور دنیا بھر میں اس طرح کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی کیا جاتا ہے۔
پاکستان نے واضح کر رکھا ہے کہ پاکستان میں قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین یہاں قیام کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ طالبان نے ملک واپس آنے والے شہریوں کے لیے سرحد پر عارضی کیمپس لگائے ہیں جہاں وہ تب تک رہ سکتے ہیں جب تک کہ انہیں ان کے آبائی علاقوں میں نہیں بھیج دیا جاتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C