ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
👁️ 295 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی قصبے میرجاوہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ممتاز سنی مذہبی رہنما مولوی محمد انور ریگی ہلاک ہو گئے۔ واقعہ پیر 20 جولائی کو پیش آیا، جس کی تصدیق ایران کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکام نے بھی کی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مولوی محمد انور ریگی میرجاوہ کی ایک مسجد میں جمعے کا خطبہ دیتے تھے اور علاقے میں ایک معروف مذہبی شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ حملہ آوروں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
میرجاوہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ایک اہم سرحدی قصبہ ہے۔ یہ صوبہ ایران کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں آبادی کی اکثریت بلوچ نسل سے تعلق رکھنے والے سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔
سیستان و بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے بدامنی اور سکیورٹی چیلنجز کا شکار رہا ہے۔ اس صوبے میں وقتاً فوقتاً نسلی اور مسلح گروہوں اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، جبکہ مختلف حملوں کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مسلسل حساس بنی ہوئی ہے۔
مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق ابتدائی خدشہ ہے کہ اس حملے کا مقصد صوبے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہو سکتا ہے، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 295 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3458 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C