ایران نے میرے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا انکشاف
👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران نے میرے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا انکشاف
تل ابیب(ڈیلی اردو)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے ان کے دو بیٹوں میں سے ایک کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مبینہ سازش میں ان کے کس بیٹے کو نشانہ بنایا گیا، یہ واقعہ کب پیش آیا اور اسے کس طریقے سے ناکام بنایا گیا۔
نیتن یاہو نے یہ دعویٰ اسرائیلی چینل 14 سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ان کے ایک بیٹے کو نشانہ بنایا اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم انہوں نے اس دعوے کے ثبوت یا واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مبینہ واقعے سے متعلق معلومات کئی ماہ تک فوجی سنسرشپ کے تحت منظرعام پر نہیں آسکی تھیں۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی اداروں کو اس مبینہ خطرے کا پہلے سے علم تھا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیتن یاہو کے بیٹوں میں سے کون اس سازش کا ہدف تھا۔
نیتن یاہو کے دو بیٹے یائر اور ایونر ہیں۔ یائر نیتن یاہو طویل عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں اور انہیں سکیورٹی فراہم کیے جانے کا معاملہ بھی اسرائیل میں زیر بحث رہا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کسی بیٹے کا نام نہیں لیا۔
نیتن یاہو نے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا ہے جب اسرائیل میں 27 اکتوبر کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے سیاسی امیدواروں کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ سابق فوجی سربراہ اور وزیراعظم کے امیدوار گادی آئزن کوٹ سمیت تمام اہم امیدواروں کی حفاظت ضروری ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی ادارے نے جولائی میں نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ اور دونوں بیٹوں کے لیے اضافی ذاتی سکیورٹی کی منظوری بھی دی تھی۔ تاہم ایران کی جانب سے نیتن یاہو کے اس تازہ الزام پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے قریب آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل کا حملہ، انجن روم تباہ
25/August/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
پشین میں مزدوروں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک
25/August/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران نے میرے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا انکشاف
25/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لاہور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، ریڈ بک میں شامل 2 دہشت گرد گرفتار
25/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ذبیح اللہ مجاہد نے پہلی بار اپنا اصل نام ظاہر کردیا
24/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
نائیجیریا میں مسجد پر حملے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد کو اغواء کرلیا گیا
24/August/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26249 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15488 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11778 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9073 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7360 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5021 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C