ایران: پاسدارانِ انقلاب کی آبنائے ہرمز میں ’سمارٹ کنٹرول‘ مشقیں شروع
👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران: پاسدارانِ انقلاب کی آبنائے ہرمز میں ’سمارٹ کنٹرول‘ مشقیں شروع
تہران (ڈیلی اردو/ایرنا نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں 'سمارٹ کنٹرول آف دی سٹریٹ آف ہرمز' کے عنوان سے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس مشق کا مقصد بحری یونٹس کی عملی تیاری کا جائزہ لینا اور ممکنہ فوجی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔
ایرنا نیوز ایجنسی نے پاسدارانِ انقلاب کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ یہ مشق 'سمارٹ کنٹرول آف دی سٹریٹ آف ہرمز' کے نام سے کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس مشق کے مقاصد میں درج ذیل عوام شامل ہیں۔
بحری یونٹس کی تیاری کا معائنہ
سلامتی کے منصوبوں اور فوجی جوابی کارروائی کے منظرناموں کا جائزہ
آبنائے ہرمز میں ممکنہ خطرات کے مقابلے کی حکمتِ عملی
خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جغرافیائی فوائد سے استفادہ کرنا
یاد رہے کہ اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ پاسدارانِ انقلاب 12 فروری کو آبنائے ہرمز میں مشق کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ردِعمل کے بعد کہا گیا کہ کوئی مشق طے نہیں کی گئی۔ اس موقع پر سینٹ کام نے اپنے بیان میں زور دیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کسی بھی فوجی مشق کو محفوظ اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں تاکہ بین الاقوامی بحری جہاز رانی متاثر نہ ہو۔
یہ مشق ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان نئے مذاکرات کا دور شروع ہونے والا ہے اور امریکی بحریہ کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز 'جرالڈ آر فورڈ' مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ ہے تاکہ 'ابراہم لنکن' اور اس کے ٹاسک فورس میں شامل ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C