ایران پر حملے کا نتیجہ تباہی کی صورت میں نکلے گا: ایرانی کمانڈر جنرل حسین سلامی
👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران پر حملے کا نتیجہ تباہی کی صورت میں نکلے گا: ایرانی کمانڈر جنرل حسین سلامی
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر کسی کو بھی جنگ کی اجازت نہیں دے گا اور یہاں تک کہ چھوٹے پیمانے پر حملہ کرنے والے کسی بھی جارح کو تباہ کردیں گے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے ایک عوامی اجمتاع میں اپنے سخت بیان میں مخالفین کو ‘شکاری گدھ’ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا رواں برس جون میں ایرانی ایئر ڈیفنس کی جانب سے امریکی ڈرون مارگرانے کے واقعے کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایران میں گرے ہوئے ڈرون کی باقیات موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے ہر کسی کو ہم نشانہ بنائیں گے اور اس کی ذمہ داری بھی لیں گے اور ایران کے پاس فوج کی عملی صلاحیت موجود ہے’۔
کسی بھی ممکنہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ایران اپنے دشمن کی جانب سے کسی قسم کی اسٹریٹجک غلطی دہرانے کے حوالے سے پریشان نہیں ہے اور کسی بھی قسم کی صورت حال کے لیے تیار ہیں’۔
ایرانی جنرل کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں خبردار بھی کیا تھا کہ امریکا نے اہداف کو لاک کردیا ہے۔
میجرجنرل حسین سلامی نے کہا کہ ‘دشمن کبھی فوج کے استعمال کے حوالے سے بات کرتا ہے لیکن 40 سال قبل پیش آئے طبس واقعے کے بعد صرف ہم بولتے ہیں جہاں امریکا کی ڈیلٹا فورسز کو راکھ میں تبدیل کردیا گیا تھا’۔
یاد رہے کہ امریکی فوج نے 1980 میں ایران کے صحرائی علاقے طبس میں آپریشن کیا تھا جس کو ایران نے ناکام بنادیا تھا جس کی طرف ایرانی جنرل نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن میں حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘جو لوگ چاہتے ہیں کہ زمین میدان جنگ بن جائے وہ تیار ہوجائیں، ہم کسی کو بھی اپنی سرزمین پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے’۔
پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے کہا کہ ‘خیال رکھیں ایک مختصر جارحیت مختصر نہیں رہے گی کیونکہ ہم اس وقت تک جنگ جاری رکھیں گے جب جارحیت کرنے والے کو ناکام اور تباہ نہیں ہوتے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم کسی بھی حملہ آور کو محفوظ جگہ نہیں چھوڑیں گے’۔
خیال رہے کہ امریکا اور سعودی عرب دونوں ممالک نے تیل برآمد کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی تاہم سعودی حکام نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ شمال کی جانب سے ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C