10/July/2021

ایران کے دارالحکومت تہران میں پُراسرار دھماکا

👁️ 20 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کے دارالحکومت تہران میں پُراسرار دھماکا

ایران کے دارالحکومت تہران میں پُراسرار دھماکا

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں پُراسرار دھماکا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات نہیں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی علاقے میں ایک پارک کے اندر دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

تہران کے ڈپٹی گورنر حامد رضا نے جائے دھماکا کا دورہ کیا۔ اس دوران رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے بتایا کہ پارک میں ایک نامعلوم چیز پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ڈپٹی گورنر نے کہا کہ دھماکے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تحقیقات میں تمام پہلو کا جائزہ لے کر تفصیلات جاری کریں گے۔

https://twitter.com/metesohtaoglu/status/1413604421376819202?s=19

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C